17 جنوری، 2016، 2:48 PM

جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

جلال آباد میں خودکش حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک

افغانستان کے شہر جلال آباد میں دہشت گردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے شہر جلال آباد میں دہشت گردوں کے خودکش حملے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں صوبائی کونسل کے رکن عبیداللہ شنواری کے مہمان خانے میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور مشکوک افراد کی تلاش جاری ہے ۔ واضح رہے کہ چند روز قبل بھی جلال آباد میں پاکستانی سفارت خانے کے قریب خودکش حملے اور فائرنگ کے تبادلے میں 7 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 9 افراد ہلاک ہوگئے تھے اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد تنظیم نے قبول کرلی۔

News ID 1861124

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha